پشاور: پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں عوام نے اتوار کے روز معمول کے مطابق دن کا آغاز کیا، جبکہ صوبے بھر میں حالات معمول کے مطابق رہنے کی اطلاعات ہیں۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبے کے کسی بھی شہر سے احتجاج کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہری عام اتوار کی طرح اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف رہے اور معمولاتِ زندگی برقرار رہے۔
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بعض علاقوں میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کیے جانے کی اطلاع ہے۔ تاہم اس کے علاوہ صوبے میں معمولاتِ زندگی جاری ہیں اور مجموعی صورتحال معمول کے مطابق بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کیوں نہ لگے؟ دو سال میں 6 ہزار 200 دہشت گردی کے واقعات، 1200 افراد جاں بحق
دوسری جانب پی ٹی آئی کے حوالے سے جاری بیان میں پشاور اور خیبرپختونخوا میں احتجاج نہ ہونے کو نمایاں کیا گیا ہے، تاہم صوبے بھر کی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع لانگ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی و انتظامی تدابیر کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں میں سڑک کے کناروں اور سائیڈوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں، تاہم شہر بھر میں ٹریفک کا بہاؤ مکمل طور پر معمول کے مطابق اور بے ہنگم روان دواں ہے۔





