خیبرپختونخوامیں افسران کی تقرریاں و تبادلے

خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے و تقرریاں

محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق محکمہ ہیومن ریسورس میں تعیناتی کے منتظر پی ایم ایس بی ایس 19 افسر مقبول حسین کو ڈپٹی کمشنر لوئر چترال تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ،اہم فیصلوں کی تفصیلات جاری

 ایک اور اعلامیے کے مطابق محکمہ ہیومن ریسورس میں تعیناتی کے منتظراحسان اللہ کو سی ایس اے 1973 کے سیکشن 10 کے تحت ڈپٹی کمشنر اپر چترال تعینات کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top