پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی مشکلات کا سامنا، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 110 پر ڈھیر، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی مشکلات کا سامنا، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 110 پر ڈھیر، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے،میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 261 رنز تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی میزبان ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی جبکہ قومی ٹیم پر شکست سائے منڈلانے لگے ۔

انگلینڈ کی جانب سے اس وقت ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہ،ں۔ جبکہ کپتان جو روٹ 24، جورڈن کوکس 11 اور بین ڈکٹ 1 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 اور محمد علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،اذان اویس قومی ٹیم کی جانب سے 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر بلے بازوں میں سعود شکیل 16، کپتان بابر اعظم 8، محمد رضوان 7، عبداللہ شفیق 5، محمد عباس 2، علی عثمان 1، شان مسعود 1، خرم شہزاد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔

 یہ بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 ، جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف مجموعی برتری 261 رنز تک پہنچ چکی ہے، میچ میں ابھی تین روز کا کھیل باقی ہے ۔

Scroll to Top