محمد اعجازآفریدی
حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر صوبائی بیوروکریسی میں اہم تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میاں بہزاد عادل کی بطور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد تعیناتی کے احکامات منسوخ کرتے ہوئے تعیناتی کے منتظر افسر حمید اللہ کو نیا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری بابر خان تنولی کو ڈیپوٹیشن پر واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی سوات کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی ہی ایڈیشنل سیکرٹری سارہ رحمان کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ صحت میں ایڈیشنل سیکرٹری اور پروونشل کوآرڈینیٹر ای او سی مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور:ہشتنگری میں پولیس کی آمد پر ’انقلابیوں‘ کی ہوا نکل گئی ،دوڑیں لگنے کی ویڈیو وائرل
محکمہ ایچ آر ایم ڈی کے مطابق تمام نئے احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔





