وزیراعظم شہبازشریف نے خیبر پختونخوا میں روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی، مانیٹرنگ کمیٹی صوبے میں گورننس، امن و امان اور روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی کرے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی خیبرپختونخوا میں گورننس، لا اینڈ آرڈر اور روز مرہ کے امور کی مانیٹرنگ کرے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئیر مقرر کیے گئے ہیں۔
کمیٹی میں رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، امیر مقام، طارق فضل چودھری، خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔
مانیٹرنگ کمیٹی میں پیپلز پارٹی، بی اے پی اور آئی پی پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا، وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ مانیٹرنگ کمیٹی، 11 اکتوبر کو گورنر راج کے نفاذ کے بعد تشکیل دی گئی 11 رکنی ٹیکنوکریٹ مشاورتی کونسل سے الگ ہے۔





