روس کے وزیر داخلہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے جہاں روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 

یہ تاریخ میں کسی بھی روسی وزیر داخلہ کا پاکستان کا پہلا تاریخی دورہ ہے جو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر عمل میں آیا ہے۔

 اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے روسی وزیر داخلہ کاپرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : 13 سال انتشار، نااہلی اوربڑھکیں،خیبر پختونخوا کو اب خدمت چاہیے،مریم نواز

روس کے وزیر داخلہ اپنے اس چار روزہ اہم دورہ پاکستان کے دوران ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گےجن میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، سرحدی انتظامی امور اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر مفصل بات چیت کی جائے گی۔ 

Scroll to Top