لکی امن کمیٹی کے غنڈوں نےپولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،قومی دھارے میں شامل

لکی امن کمیٹی کے غنڈوں نے بالآخر پولیس کے سامنے ہتھیارڈال دیے ہیں اور مکمل طور پر قومی و قانونی دھارے میں واپس شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

لکی مروت میں لکی امن کمیٹی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تمام تر مسائل اور چیلنجز اب مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ لکی امن کمیٹی نے لکی مروت پولیس کی سرپرستی قبول کر لی ہےجس سے اب یہ معاملہ ہمیشہ بند ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جدید ہتھیار سے نشانہ بازی کی خوبصورت اندازمیں تصویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

عوام  کی جانب سے لکی مروت پولیس کی اس شاندار کامیابی کو زبردست الفاظ میں سراہا جا رہا ہے۔ لکی پولیس نے جس تدبر، جرات اور شاندار حکمت عملی سے لکی امن کمیٹی جیسے حساس اور سنگین معاملے کو بغیر کسی تصادم کے حل کیا اس نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنا دیا ہے۔

Scroll to Top