جمرود: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی کے رویے کے خلاف شہری پھٹ پڑا،ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے ضلعی و انتخابی حلقے جمرود میں عوامی عدم اطمینان کھل کر سامنے آ گیا ہے جہاں ایک مقامي شہری کی جانب سے وزیراعلیٰ کے بھائی پر شدید برہمی اور تلخ جملوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شہری نے وزیراعلیٰ کے بھائی کے سامنے ہی سخت اور دوٹوک انداز میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے ملاقات کے لیے مسلسل رابطے کی کوششیں کر رہے ہیں اور متعدد پیغامات بھی بھیج چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا جا رہا۔

شہری کا کہنا تھا کہ “تین مہینے سے میں آپ کے پیچھے لگا ہوا ہوں، آپ تین مہینے سے آئے نہیں ہیں، کتنے میسجز کیے ہیں۔ ایسا تو نہیں چلتا، لوگ آپ سے خفا ہیں۔”

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی عوامی مسائل سے مبینہ بے توجہی اور عدم دستیابی کے باعث حلقے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: تحصیل سالارزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما شدید زخمی

اس واقعے نے مقامی سطح پر حکمران جماعت کے لیے سیاسی و انتظامی مشکلات میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوامی رابطوں کے فقدان پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Scroll to Top