انسانیت کے محافظوں پر دھاوا: باڑہ میں پی ٹی آئی کے پرتشدد جتھے کی ریسکیو 1122 کے دفتر میں توڑ پھوڑ

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پی ٹی آئی کے پرتشدد اور مسلح جتھے لاقانونیت کی تمام حدیں پار کر گئے ہیں جہاں مظاہرین نے انسانی جانیں بچانے والے ادارے ریسکیو 1122 کے دفتر پر پرتشدد حملہ کر دیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق شرپسند عناصر نے دفتر پر شدید پتھراؤ کیا اور زبردستی عمارت کے اندر داخل ہو کر پورے ریسکیو سنٹر کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی جس سے امدادی سرگرمیاں اور ہنگامی خدمات معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مظاہرین یا دہشت گرد: باڑہ میں پی ٹی آئی شرپسندوں کا گھر سے لائی گئی پولیس کی وردیاں جلانے کا مکروہ ڈرامہ

سوشل میڈیا پرجاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتاہےمظاہرین نے ریسکیو دفتر میں گھس کر سرکاری املاک، گاڑیوں اور وائرلیس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا اور عملے کو ہراساں کیا۔ 

Scroll to Top