سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے کا ہوگیا

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی: پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 67 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد چاندی کی قیمت 7 ہزار 179 روپے فی تولہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، بلاسود قرضوں کی فراہمی کا ہدف دگنا کردیا گیا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 436 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

یوں مقامی اور عالمی مارکیٹ دونوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top