شوکت بونیری
بونیر: بونیر کے علاقے قکلیاڑی میں جلالہ پل کے مقام پر دریائے برندو میں تین خواتین ڈوب گئیں، جن میں سے دو جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکاروں، انسانیت فاؤنڈیشن اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے امدادی کارروائی شروع کی اور دو خواتین کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔
زندہ بچ جانے والی خاتون کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد مزید علاج کے لیے آر ایچ ڈی دیوانہ بابا سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ کا بونیر کا دورہ ٹوبیکو ایکشن کمیٹی کےپرامن مظاہرین پر ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تھا؟سردار حسین بابک
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق خواتین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بونیر میں صبح سے جاری بارش کے باعث دریائے برندو میں برساتی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، جس کے دوران خواتین پانی عبور کرتے ہوئے ڈوب گئیں۔





