افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے

خیبر پختونخوا میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم) ڈیپارٹمنٹ نے مختلف صوبائی محکمہ جات میں تعینات گریڈ 17 کے پرائیویٹ سیکرٹریز اور سپرنٹنڈنٹس کے فوری تبادلوں اور تعیناتیوں کا رسمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ مالیات کے پرائیویٹ سیکرٹری منصف زادہ کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ایڈمنسٹریشن میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ محکمہ ایڈمنسٹریشن سے سجاد قیصر کو منتقل کر کے محکمہ مالیات میں لگایا گیا ہے۔

اسی طرح محکمہ ایڈمنسٹریشن کے پرائیویٹ سیکرٹری نقیب اللہ کنڈی کا تبادلہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں ہوا ہے اور محکمہ اطلاعات سے نوید خان کو تبدیل کر کے محکمہ ایڈمنسٹریشن میں تعینات کیا گیا ہے۔

دیگر تبدیلیوں میں محکمہ ایڈمنسٹریشن کے طارق رحیم کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقی (P&D) منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پی اینڈ ڈی سے کلیم اللہ کو واپس محکمہ ایڈمنسٹریشن بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا حکم

علاوہ ازیں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے سپرنٹنڈنٹ فہیم اللہ کا تبادلہ محکمہ ایڈمنسٹریشن میں کیا گیا ہے جبکہ محکمہ ایڈمنسٹریشن کے سپرنٹنڈنٹ محمد نواب کو محکمہ اطلاعات میں خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top