پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں اباسین یونیورسٹی کے سامنے فائرنگ کے ایک واقعے میں گل آباد دلازاک روڈ کے رہائشی ساجد ولد غریب گل جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے فوری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 عدد خول برآمد کر لیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثا کو واقعے کی اطلاع کر دی گئی ہے اور ان کی آمد پر درج کرائی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاوئیوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





