تہران : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث اہم تیل پیدا کرنے والے خطے سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر اثر پڑا۔
برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 56 سینٹ، یعنی 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کے نرخ 91.05 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : مردان میں موٹر کار الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 83 سینٹ، یعنی ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 86.59 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔





