پاکستان کی امن کوششوں کی گونج بشکیک تک پہنچ گئی، ایرانی صدر کا اعتراف

Pakistan SCO Summit 2026

بشکیک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد مذاکرات کا بھی خصوصی ذکر کیا۔

بشکیک میں منعقدہ ایس سی او سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ برادر ملک پاکستان نے امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے لیے اسلام آباد مذاکرات کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا

ایرانی صدر نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے اس کے کردار کو اجاگر کیا۔

دوسری جانب ایس سی او سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف چین اور روس کے صدور کے درمیان والی نشست پر موجود ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top