پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی، فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
تینوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم مقابلہ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کے دیگر میچز راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کمی ،ڈیزل مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
سہ ملکی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں تینوں ٹیموں کی کارکردگی کے بعد فائنلسٹ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔





