جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک طرف تو مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے اور دوسری طرف زبردستی کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آج کی ہڑتال کے بعد تحریک کے اگلے مرحلے اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی کے مطابق کومت نے مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پر لاد دیا ہے جبکہ خود اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے بجائے بڑھاتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جماعت اسلامی سے بات چیت کا اعلان، مذاکرات کب ہونگے؟ احسن اقبال نے بتادیا
انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے لیے لگژری بڑی گاڑیوں، مفت بجلی اور مفت پیٹرول کی مراعات کا سلسلہ ختم کیوں نہیں کیا جا رہا۔





