مہمند: صبح سویرے سکول جاتے ہوئے بچہ گاڑی سے گر کر زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

مہمند: تحصیل حلیم زئی کے علاقے غلنئی بائی پاس، پگل کور کے قریب سکول جاتے ہوئے خضر نامی بچہ گاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مہمند کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جہاں زخمی بچے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد بچے کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مہمند میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن شربت فروش جاں بحق

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ضلع مہمند کے علاقے زیارت ماربل پہاڑ کی کانوں میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کمسن شربت فروش اسماعیل ولد ظالم خان جاں بحق ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسماعیل زیارت ماربل پہاڑ کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو شربت فروخت کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک گاڑی کی زد میں آگیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے کمسن اسماعیل کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top