یومِ دفاع: پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ایئر وائس مارشل حسن فیصل

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی: ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر ہمیشہ پوری اتری ہے اور ہر مشکل کی گھڑی میں قوم کی خدمت کے لیے پیش پیش رہی ہے۔

مزارِ قائد پر یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جبکہ سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں جدید سسٹمز کی شمولیت سے ملکی دفاعی نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ دفاعِ پاکستان: مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

ایئر وائس مارشل حسن فیصل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہر مشکل کی گھڑی میں اپنی خدمات قوم کے لیے پیش کیں۔

انہوں نے تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، تاہم ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top