سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ، شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد ال سعود انتقال کر گئیں

ریاض: سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز ال سعود انتقال کر گئی ہیں۔

 سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ایوان شاہی نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خبر کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

جاری کردہ اعلانیے کے مطابق مرحومہ شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز کی نمازِ جنازہ بدھ کے روز بعد نمازِ عصر دارالحکومت ریاض کی مشہور جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی،

یہ بھی پڑھیں : قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں نمایاں اضافہ

جس میں شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ حکام اور زائرین شرکت کریں گے۔

 ایوان شاہی نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومات کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے، جبکہ سوگوار شاہی خاندان اور تمام لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور ہمت کی التجا کی ہے۔

Scroll to Top