کراچی: ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہدا قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 61 برس قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے دشمن کے اچانک حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے دفاعِ وطن کی تاریخ رقم کی، جبکہ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر تبدیلیِ گارڈز کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد پاکستان ایئر فورس کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
🚨🚨6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب
پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈیٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال رہے ہیں pic.twitter.com/Jnibg62cKE— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) September 6, 2026
پاکستان ایئر فورس کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا، جبکہ ایئر وائس مارشل حسن فیصل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
یہ بھی پڑھیں : یومِ دفاع و شہدا: شہدا کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، مسلح افواج
اس موقع پر پاک فضائیہ کے جوانوں اور کیڈٹس نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مزارِ قائد پر سلامی دی۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جانب سے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔
یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر ملک بھر میں شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ وطن کے دفاع کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا جا رہا ہے۔





