گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اضلاع کے نادرا تحصیل دفاتر میں جلد پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں نادرا-2 دفتر میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹر قائم کیا جائے گا، جس کے بعد شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔
فیصل کریم کنڈٰی نے کہا اس اقدام کو عوام کا دیرینہ مطالبہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حلقوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں یومِ آزادی پر شہریوں کا والہانہ جذبہ، پاکستان زندہ باد کی صدائیں
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس، چیئرمین نادرا اور دیگر متعلقہ حکام کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کے قیام سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے شہریوں کو سفری دستاویزات کے حصول میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔





