محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے افسران وملازمین کیلئے سخت ہدایات جاری کردیں

محمد اعجاز آفریدی

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے بیوروکریسی کے خلاف شروع کی گئی انتظامی اصلاحاتی مہم کے فوراً بعد صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (P&D) ایکشن موڈ میں آ گیا ہے۔

 محکمے نے اپنے افسران اور اہلکاروں میں مسلسل تاخیر سے آنے اور مقررہ وقت سے پہلے دفاتر چھوڑ کر غائب ہونے کے رویے کا سخت ترین نوٹس لے لیا ہے۔

محکمہ پی اینڈ ڈی کے سیکشن آفیسر (جنرل) کی جانب سے ڈی جی ایم اینڈ ای، ڈی جی ایس ڈی یو، ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیٹسٹکس، چیف آف سیکشنز اور تمام متعلقہ افسران کو باضابطہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

 مراسلے کے مطابق مجاز اتھارٹی نے دفاتر میں حاضری کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید برہم کا اظہار کیا ہے اور تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر صورت صبح ٹھیک 9:00 بجے دفاتر میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور دفتری وقت کے اختتام تک اپنے ڈیسک پر موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سخت ا انتباہ، کاہل افسران کی صوبے سے چھٹی طے!

انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو واضح ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر بغیر کسی رعایت کے حرف بحرف عملدرآمد کروایا جائے۔ وقت کی پابندی نہ کرنے والے اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top