ڈیرہ اسماعیل خان میں یومِ آزادی پر شہریوں کا والہانہ جذبہ، پاکستان زندہ باد کی صدائیں

ڈیرہ اسماعیل خان : یومِ آزادی کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں نے وطنِ عزیز سے محبت اور عقیدت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے وفاداری، اس کی سربلندی اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا کوئی اور ملک نہیں اور اس کی آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد، محنت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں یومِ آزادی پر خصوصی تقریب، ڈی چوک میں شاندار آتش بازی ہوگی

یومِ آزادی کے موقع پر شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان زندہ باد 

Scroll to Top