مانسہرہ کے دورافتادہ علاقے دم دمہ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ناران کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں کمسن بچے کے کیس میں اہم پیشرفت
ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے ناران اور مانسہرہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی۔





