محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا نے لوکل کونسل بورڈ میں اہم انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے گریڈ 19 کے افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر خضر حیات خان جو کہ نئی تعیناتی کے منتظر تھے انہیں نیا سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ (LCB) تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اب تک بطور سیکریٹری LCB فرائض سرانجام دینے والے وحید الرحمن (گریڈ 19) کا تبادلہ کر کے انہیں لوکل کونسل بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معروف انٹرنیشنل باکسر محمد امین بلوچ انتقال کر گئے
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے یہ فیصلے مفاد عامہ کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔





