نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران پاک کویت دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر با سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے آئندہ بھی مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: بیسمہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ برآمد
اس موقع پر طے پایا کہ دونوں وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرتفصیلی ملاقات بھی کریں گے۔





