کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام: پولیس اور سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد جہنم واصل

ضلع کرک کے علاقے بہادر چارپرہ میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کو خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے بہادری کے ساتھ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

خوارج کی جانب سے بہادر چارپرہ پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں تعينات خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے جوانوں نے فوری اور نہایت موثر جوابی کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 خوارج موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی ٹی ڈی کی معاونت کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔ 

سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکاروں نے پورے علاقے کو شدید محاصرے میں لے کر مفرور عناصر کی تلاش کے لیے جامع سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خوارج کے ساتھ اس شدید مقابلے کے دوران بعض بہادر پولیس اہلکاروں کے نقصان کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے اراکین کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات، 160ارب ترقیاتی فنڈز اور کونسل اراکین کو مکمل اختیارات دینے کا اعلان

علاقے سے خوارج کے مکمل صفائی کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے اور تمام حساس راستوں کی ناکابندی کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top