امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Pakistan SCO Summit 2026

ایران: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکا ایران کشیدگی کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور اس سے متعلق معاملات پر پیدا ہونے والے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 92 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہوگئی۔

دوسری جانب اماراتی خام تیل مربان کی قیمت بھی 106 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہے۔

برینٹ خام تیل کو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے ایک اہم معیار کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کا نمایاں بینچ مارک ہے۔ اسی طرح اماراتی مربان خام تیل بھی عالمی تیل مارکیٹ میں اہم مقام رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نوٹیفکیشن جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آئے ہیں، جہاں حکومت نے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر سے ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top