فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی وزیرِ داخلہ کی اہم ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی وزیرِ داخلہ کی اہم ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Pakistan SCO Summit 2026

لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دورانِ گفتگو دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔

 یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

دوسری جانب لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top