امریکہ اور عراقی حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع امریکی سفارت خانے کے سفارتی معاونتی مرکز کا انتظام سنبھال لے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ وزارتِ خارجہ کے ہیڈکوارٹرز میں عراقی نائب وزیر خارجہ محمد حسین بحر العلوم اور عراق میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور سٹیون فگن نےمعاہدے پر دستخط کئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ منتقلی عراقی حکومت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد امریکہ کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد کے خاتمے اور عراق میں غیر ملکی فوجی موجودگی کے اختتام سے متعلق کارروائیاں مکمل کرنا ہے، اس کے لیے رواں سال 30 ستمبر تک کی مدت طے ہے۔
عراقی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات بالخصوص اقتصادی، ترقیاتی اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری کے ایک نئے مرحلےمیں منتقل کرنے کے لئے اہم ہے۔
وزیرِاعظم عراق علی الزیدی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں امریکی قیادت میں قائم اتحاد کے فوجی مشن کے خاتمے اور اس کے فوجیوں کے انخلا کی تکمیل کی حتمی تاریخ 30 ستمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ڈرون کے ملبے کو ناکارہ بناتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی ہلاک
انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر عراق کے لیے نئے دور کا آغاز ہوگا جب ملک غیر ملکی فوجی موجودگی سے آزاد ہو جائے گا اور اپنی سرزمین پر مکمل قومی خودمختاری استعمال کرے گا۔





