اسلام آباد کے تحفظ اور ہجوم کو روکنے کیلئے حکومت مکمل تیار ہے، طارق فضل چودھری

اسلام آباد کے تحفظ اور ہجوم کو روکنے کیلئے حکومت مکمل تیار ہے، طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، وفاقی حکومت اسلام آباد کے تحفظ اور ہجوم کو روکنے کے لیے حکومت تیار ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ اور اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق ورکنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ 27 ستمبر کو بھی حکومت کی تیاری مکمل تھی اور 4 اکتوبر کے لیے بھی مکمل ہے،اسلام آباد کے تحفظ اور ہجوم کو روکنے کے لیے حکومت تیار ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی بات خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے کے تناظر میں شروع ہوئی، صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی شہادتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت وفاقی سطح پر دہشتگردی روکنے کے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، جبکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت وفاقی اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ مذاکرات میں اس بات پر بھی بات ہوگی کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو کس طرح تعاون کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، صوبائی حکومت کی کمزوری کے باعث دہشتگردی، جرائم اور اسمگلنگ کا گٹھ جوڑ بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے کے حالات پر قابو پانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Scroll to Top