وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے انتشاری مارچ والوں کو بڑا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ انتشاری مارچ والوں کے خلاف کارروائی ہر قیمت پر ہونی ہے۔
نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ فتنۃ الخوارج اور ٹی ٹی پی کا فتنہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہا ہے اور یہ ان کیساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی رکاوٹ بنیں گے تو اس رکاوٹ کو دور کر دیا جائے گا ۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لکی مروت کے علاقوں میں10 آدمی بھی ڈرتے ہوئے اکٹھے نہیں ہوتے کہ کہیں کوئی خودکش حملہ نہ ہو جائے، ایسے میں یہ لوگ لکی مروت میں مارچ کر رہے ہیں تو اس کا مطلب صاف ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں ان کے حامی ہیں ۔





