خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کا سورج غروب ہوتے ہی تیمور سلیم جھگڑا بھی یکایک منظرِ عام سے روپوش ہو گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں برسوں اہم صوبائی قلمدان سنبھالنے والے تیمور سلیم جھگڑا، جن کا چہرہ روزانہ میڈیا پر دکھائی دیتا تھا، اب اچانک غائب ہو چکے ہیں۔
انہیں اس بات کی پوری آگاہی ہے کہ ان کے دورِ حکومت کے کارنامے اور بے قاعدگیاں اب ان کے سامنے آنے والی ہیں اور انہیں قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : عرفان سلیم بھی منظرِ عام سے غائب، خود ساختہ روپوشی اور اغواء کا کھیل بے نقاب
قانون کی گرفت اور سزا کے ڈر سے بچنے کے لیے تیمور سلیم جھگڑا نے خود ساختہ روپوشی کا ڈرامہ تیار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ تیمور سلیم جھگڑا کو “نامعلوم افراد” نے اغوا کر لیا ہے، جبکہ سچائی یہ ہے کہ وہ کسی محفوظ پناہ گاہ میں جا چھپے ہیں۔
روپوشی سے قبل مبینہ طور پر لاوارث گاڑیاں چھوڑنے اور فائرنگ کا فرضی تاثر پیدا کر کے ہمدردیاں سمیٹنے اور قانونی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔





