پاور بینک سے پرواز میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

پاور بینک سے پرواز میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

بھارت میں ایک پرواز ای 6115 میں پاور بینک میں آگ لگنے کے باعث ائیر بس اے 321 طیارے کو حیدرآباد میں اتار لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہلی سے چنئی کی انڈیگو ائیر کی  دوران پرواز 35000 فٹ کی بلندی پر طیارے کے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھے پاور بینک میں آگ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی اور طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔

کیبن کریو نے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا تاہم حفاظتی اصولوں کے تحت پائلٹس نے طیارے کا رخ قریب ترین حیدرآباد ائیر پورٹ کی طرف موڑ دیا۔

طیارے کو راجیو گاندھی ائیرپورٹ اتار کرکے گراؤنڈ کرکے مسافروں کو متبادل طیارے سے چنئی پہنچایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: دبئی پرواز کا ہائی جیکر کون نکلا؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاور بینکس میں لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال کی جاتی ہیں جو زیادہ گرم ہوکر آگ پکڑ سکتی ہیں۔

پالیسی کے مطابق پاور بینکس کو ہینڈ بیگیج میں رکھنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

Scroll to Top