سعودی عرب نے ہنرمند غیر ملکی ورکرز کو اپنے ورک پرمٹ کا عمل جاری رہنے کے دوران ہی اہل خانہ کے لیے فیملی ویزا پراسیس کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدام وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کے باہمی تعاون سے اٹھایا گیا ہےجس کا مقصد ہنرمند غیر ملکی ورکرز کو اپنے اہل خانہ کو مملکت بلانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
نئے فیصلے کے تحت اہل زیر کفالت افراد میں شریک حیات، 25 سال سے کم عمر بیٹے اور غیر شادی شدہ بیٹیاں شامل ہیں جو اپنے گھر کے سربراہ کے ورک ویزے کے مراحل کے ساتھ ہی انٹری ویزے حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج ؟ اہم اجلاس طلب
سعودی عرب پہنچنے کے بعد ان کی رہائش کا طریقہ کار مقامی قوانین اور ضوابط کے مطابق طے کیا جائے گا۔





