پانامہ کی زمین لرز اٹھی،سونامی کی وارننگ جاری

پاناما کی زمین لرز اٹھی، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پاناما، چلی اور کولمبیا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں، کوسٹاریکا، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، ایل سلواڈور اور میکسیکو میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث پاناما کے 6 صوبوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ممکنہ سیلاب اور شدید بارشیں، وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زلزلے کے بعد پاناما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، متاثرہ علاقوں میں صورتحال کی نگرانی جاری ہے، جبکہ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top