بلوچستان : بلوچستان کے ضلع برکھان کے علاقے راڑا شم میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 10 اکتوبر کو راڑا شم کے علاقے میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : فیصل کریم کنڈی اور امیر مقام کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری، کیا کہا گیا؟
سکیورٹی فورسز کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے عزم غیر متزلزل ہے۔
دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔





