کیمو پال کی تباہ کن بولنگ ، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے چوتھے سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 24 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔ کیریبین کپتان شائی ہوپ نے ایک بار پھر تباہ کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 50 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی،ان کا ساتھ شیرفین ردرفورڈ نے دیا جنہوں نے 26 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ شمراون ہیٹمائر نے 33 اور روومین پاول نے 24 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل، پرنس یادیو اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آغاز سے ہی دباؤ میں نظر آئی۔ سنجو سیمسن نے 23 گیندوں پر 56 رنز (4 چھکے، 6 چوکے) کی اننگز کھیلی، جبکہ تلک ورما نے 43 اور نیتیش کمار نے 41 رنز بنا کر مزاحمت کی، تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دل سکے۔

ویسٹ انڈیز کے بولر کیمو پال نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور بھارت کی پوری ٹیم کو 223 رنز تک محدود کر دیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی سیریز اب انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور فیصلہ کن معرکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Scroll to Top