اب ہر جگہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں کے ٹرانسفارمرز بند کرنے کے لیے الیکٹرونک پاور مانیٹرنگ سسٹم (ای پی ایم ایس) نصب کیا جا رہا ہےجس کے نفاذ سے بجلی چوری والے علاقوں میں فیڈر کے دیگر صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔

ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جا رہی ہے اور 30 فیصد یا اس سے زائد لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے بچایا گیا ہے، تاہم بجلی چوری کرنے اور بل ادا نہ کرنے والوں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران اور امریکہ کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی گیس کی قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کہ ائیرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ جنوری 2028ء تک مکمل ہو جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : ہنگو :ٹل کے سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال، سینکڑوں بچوں کی زندگیاں خطرے میں

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی خان میں وزیراعظم کے اعلان کردہ چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں کینسر اسپتال، سیوریج اور سڑکوں کی کشادگی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

Scroll to Top