Babar Saleem Swati - Speaker KP Assembly

اعظم سواتی پیدائشی جھوٹا ہے، اسپیکر خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی کی پریس کانفرنس

پشاور ۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹ پر مبنی بیانات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے۔

بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے خود اپنی میڈیا ٹاک میں تسلیم کیا کہ وہ صرف دل کی بھڑاس نکالنے گئے تھے، اور اب اسی بنیاد پر بے جا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی پیدائشی جھوٹا ہے، اس کی پریس کانفرنس کے متعلق کوئی جواب دینا نہیں چاہتا۔

بابر سلیم سواتی نے واضح کیا کہ اعظم سواتی کے لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، میں اپنا مؤقف چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، جن کا جواب میں پہلے ہی پارٹی کی احتساب کمیٹی کو دے چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوتے، اور اعظم سواتی کا تکبر اور انا انہیں اس حد تک لے آئی ہے کہ وہ حقائق کو پس پشت ڈال کر من گھڑت بیانیے بنا رہے ہیں۔

بابر سلیم سواتی نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا فیصلہ ہی میرا فیصلہ ہوگا، اور ان کے ہر حکم پر بلا تاخیر عمل کروں گا۔

Scroll to Top