غلط خبریں چل رہی ہیں عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا ، شیخ وقاص

غلط خبریں چل رہی ہیں عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا ، شیخ وقاص

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےکہا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ کوئی بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے قائل کرنے نہیں گیاتھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کیلئے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابل مذمت ہے ، بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ علی امین پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات رکھیں گے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بانی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر بات بھی ہوئی ہے ۔

Scroll to Top