وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کیلئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ بجلی کمی کا اعلان

وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کیلئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ بجلی کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے آپ کو خوشخبری سنانے آیا ہوں اور الحمدللہ وہ وعدہ پورا ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج بارے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آج عید کے موقع پر پاکستان کی معاشی ترقی واستحکام کیلئے ایک ادنی سے خوشخبری سنانے کیلئےآیا ہوں ۔

تقریب میں مصطفیٰ کمال ، شزا فاطمہ ، حنیف عباسی ، رانا تنویر حسین ، عطااللہ تارڑ ، احسن اقبال ، اعظم نذیر تارڑ ، خواجہ آصف ،رانا ثنااللہ ،محمد اورنگزیب ، اویس لغاری ، وفاقی وزرا اور نائب اعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی ۔

خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہم آج اللہ پاک کا شکر گزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورتحال بہتر ہوگی اور بجلی کی قیمتیں کم کرینگے ، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں ، اگر بڑھتے ہوئے ماضی پر نظر ڈالنا بھی اہم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سنبھالی تو ملک پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی تھی ، آئی ایم ایف بت سننے کو تیار نہیں تھا ، آرمی چیف اور ان کے رفقا کامعاشی استحکام کیلئے بھرپور تعاون رہا ، معاشی استحکام کی رہا میں پہاڑ جیسی رکائوٹیں کھڑی کی گئی تھیں ۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے سرجری کرنی پڑیگی ، ملکی معیشت اندھیروں کے بجائے اجالوں کی طرف آرہی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کےہوتے ہوئے کوئی سبسڈی نہیں دی جاسکتی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئی پی پیز کیخلاف کچھ نہیں کہنا ، آئی پی پیز کیساتھ بات چیت ہوئی انہوں نے کئی سو فیصد کمایا ہے آئی پی پیز سے بات چیت میں کہاکہ آپ نے کئی گنا کمایا اب قوم کو فائدہ دیں ۔

Scroll to Top