پاکستان میں مہنگائی کا گراف نیچے، عوام کے لیے خوشی کی خبر

پاکستان میں مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے، جو کہ عوام کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد رہی، جو فروری میں 1.5 فیصد تھی، جب کہ گزشتہ سال مارچ 2024 میں یہ شرح 20.7 فیصد تھی، یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی صورتحال مختلف رہی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 1.2 فیصد رہی، جو کہ فروری میں 1.8 فیصد تھی۔ اس کے برعکس، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح صفر فیصد رہی، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

پاکستانی عوام کو خوراک کی قیمتوں کے حوالے سے تشویش رہی ہے، کیونکہ کنزیومر پرائس انڈیکس میں خوراک کا حصہ 34.6 فیصد ہے، لیکن اس میں بھی کچھ بہتری آئی ہے۔ مارچ 2024 میں فوڈ انڈیکس 278.3 ریکارڈ کیا گیا، جو سالانہ بنیادوں پر 5.1 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

مہینے کی بنیاد پر چند اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جن میں ٹماٹر 36 فیصد، تازہ پھل 19 فیصد اور انڈے 15 فیصد مہنگے ہوئے۔ تاہم، کچھ اشیاء میں کمی آئی، جیسے کہ پیاز 15 فیصد، چائے 8 فیصد اور آلو 7 فیصد سستے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں مہنگائی ، بیروزگاری میں اضافہ ،خیبر پختونخوا حکومت ناکام ہوچکی ،وکلابھی بول پڑے

رہائش کے اخراجات میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 1.2 فیصد کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ، لباس، تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے اخراجات میں 11 سے 14 فیصد اضافہ ہوا۔

Scroll to Top