بجٹ کی تیاری،مشاورت کیلئے آئی ایم ایف وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

بجٹ کی تیاری،مشاورت کیلئے آئی ایم ایف وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

وفاقی حکومت کے لیے بجٹ کی تیاری میں مشاورت کیلئے آئی ایم ایف کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا، آئی ایم ایف ٹیم پاکستانی معاشی ٹیم کے حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔

 آئی ایم ایف مشن کا دورہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف ٹیم وزارت خارجہ حکام سے ملاقات کرے گی۔

آئی ایم ایف وفد صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے اہداف مقرر کرے گا.

پنشن اسکیم پر عمل درآمد ، قرض ادائیگیوں کیلئے بیرونی فنانسنگ اور ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی.

آئی ایم ایف ٹیم بجٹ میں ٹیکس ریونیو اقدامات، حکومتی اخراجات میں کمی، اور ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سربراہ نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

 آئندہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Scroll to Top