آئی ایم ایف کا بجٹ پر کوئی دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ اور عوام کو ریلیف دیں گے، احسن اقبال

30لاکھ مستحق خاندان رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہوئے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  نے رمضان ریلیف پیکج کے جائزہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں 30لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج دیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال  نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی، پروگرام کے تحت 19لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ہوئیں، ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی، پروگرام کے تحت 19 لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ہوئیں، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفافیت کو بھی یقینی بنایا گیا۔

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ ناممکن کام کو ہماری ٹیم نے ممکن بنا کر دکھایا، اس سارے عمل میں سٹیٹ بینک نے اہم کردار ادا کیا ، اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں بھی اپنایاجائے گا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس عمل میں نجی شعبے نے بھی اہم کردار ادا کیا، مستحق خاندانوں کو براہ راست رقم ادا کی گئی، وزیراعظم نے آج تمام ٹیم ممبرز کو مبارکباد دی، وزیر آئی ٹی شزافاطمہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کے تحت ان خاندانوں کو ریلیف ملا جو کسی اور پروگرام سے مستفید نہیں ہو رہے تھے، اگلے رمضان میں مزید شفاف طریقے سے مدد کی جائے گی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی  شزا فاطمہ نے کہا کہ 8لاکھ سے زائد خواتین نے ڈیجیٹل والٹ استعمال کیا تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کو ترقی دے رہے ہیں، بغیرلائن میں لگے ادائیگی سے عوام کو آسانی میسرآئی، 30لاکھ سے زائد شکایات کو حل کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار 20 ارب روپے کا منصوبہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مکمل ہوا، ہم پورے فریم ورک کے تحت ڈیجیٹل اکانومی کی طرف بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں جن کے پاس بینکس اکاؤنٹس نہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے، تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کو ترقی دے رہے ہیں۔

Scroll to Top