نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر ونڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مائونٹ مونگا نوئی میںکھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ونڈے میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بارش کے باعث میچ کی دونوں اننگز کو 42،42اوور ز تک محدود کردیاگیا تھا ، کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنائے ۔
کپتان مائیکل بریسویل 59رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے ، ڈیرل مچل 43اور ہیزی نکلز نے 31رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 11، عثمان خان 12رنز بنا سکے ، جبکہ بابر اعظم نے 50رنز کی اننگز کھیلی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 2جبکہ محمد عباس اور ڈیرہ مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، پلئینگ الیون میں پاکستان نے ایک ایک تبدیلی کی ہے ۔ حارث رئوف کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے ۔