گنڈاپور حکومت نے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے، اختیارولی کے تہلکہ خیز انکشافات

گنڈاپور حکومت نے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے، اختیارولی کے تہلکہ خیز انکشافات

خیبر پختونخوا حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومتیں ثابت ،گنڈاپور حکومت نے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیارولی خان کا وزیراعلیٰ گنڈاپور کے بیان پر ردعمل ،تحریک انصاف کی حکومتیں پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومتیں ثابت ہوئیں،گنڈاپور حکومت نے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بتائیں اب اینٹ انہیں ماری جائے یا عمران کو ؟تحریک انصاف جنرل باجوہ اور بیک ڈور سازشوں کے ذریعے حکومت میں آئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ عمران آج بھی کسی چور دروازے کی تلاش میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے- فوج کرپشن میں لتھڑی تحریک انصاف قیادت کیساتھ بیٹھ کر اپنا دامن داغدار نہی کرے گی۔

انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف آٹھ حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے عمران بھی کنٹرول کھو چکےبجلی کی قیمتوں میں کمی سے پورا پاکستان خوش جبکہ پی ٹی آئ والوں کو مرگی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کی سمت درست سمت میں بڑھنا شروع ہو چکی ہے۔اب وزیراعظم شہباز شریف ہر ماہ قوم کو ایک سے بڑھکر ایک نئ خوشخبری دیا کرینگے۔

Scroll to Top