مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرجعلی اکائونٹ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان کے جعلی اکائونٹ کی مذمت کی گئی انہوں نے کہاکہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس (ٹوئٹر )پر جعلی اکائونٹ قابل مذمت ہے ، جعلی اکائونٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹ سے خبر لیکر میڈیا کی زینت بنانا صحافت نہیں ہے ، صحافتی تنظیم اس پر ایکشن لے ۔

Scroll to Top