سوات:بریکوٹ میں پہاڑی آگ پر قابو پانے میں ریسکیو کی فوری کارروائی

سوات : بریکوٹ کے علاقے نجیگرام کے پہاڑی مقام پر آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم سوات نے فوری طور پر فائر فائٹرز کی ٹیمیں روانہ کیں۔

آگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے فوراً کارروائی شروع کی، لیکن پہاڑی اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے گاڑیوں کی رسائی ممکن نہ ہو سکی۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے پیدل سفر کرتے ہوئے جائے وقوعہ تک رسائی حاصل کی اور بریکوٹ، تحصیل کبل اور بابوزئی کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر آگ بجھانے کی کارروائی کی۔ ریسکیو ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی سے آگ کو فوری طور پر قابو میں رکھا گیا، جس کی بدولت بڑے پیمانے پر نقصان سے بچا جا سکا۔

ریسکیو اہلکاروں نے سٹارویشن تکنیک استعمال کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا، جس سے خطرہ کم ہوا اور فوری طور پر آگ کو قابو کیا جا سکا۔ ریسکیو 1122 سوات کے ترجمان کے مطابق، فیلڈ میں موجود ٹیمیں آگ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ دوبارہ بھڑکنے کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں پشاور ،پاک افغان گڈز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ پرقابو پالیا گیا

ریسکیو 1122 کی بروقت اور موثر کارروائی نے علاقے میں بڑے نقصان سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کیا، اور اس سے علاقے کے شہریوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Scroll to Top